Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے: اقوام متحدہ
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ انروا چیف نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ایک طرف موت ہے تو دوسری جانب بھوک، ہمارے اصول اور اقدار دفن ہو رہے ہیں۔ ان […]
قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مزید کہا ہے کہ امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ […]
پاکستان سپر لیگ کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے لیے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار دیدیا گیا،جس میں پی ایس ایل کی چھے فرنچائز ٹیموں کی ویلیو ایشن بھی شامل ہے ۔ […]
سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری، 4بینچز تشکیل
سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بینچز تشکیل دیے گئے ہیں ، پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد میں دو بینچز ، دو بینچز کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس […]
امریکی عدالت کا خالد شیخ سمیت 9/11 کے مرکزی ملزمان کے بارے میں بڑا فیصلہ سامنے آگیا
مریکا کی اپیل عدالت نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ جرم قبول کرنے کے عوض سزائے موت ختم کرنے کے پلی بارگین معاہدے کو مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کے جج پٹریشیا ملیٹ اور نئومی راؤ نے اپنے فیصلے میں وزیر دفاع کے […]
جنوبی چین کے صوبے فوجیان میں بارش کا 64 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
جنوبی چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشیں، معمولات زندگی مفلوج ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق شہر شیامن میں بارش کا 64 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 195 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ شاہراہوں پر درخت گرنے سے آمد و رفت متاثر ہوگئی ، کئی […]
ایران میں نوعمر لڑکی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرِعام پھانسی
ایران میں جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں ایک شخص کو سرعام تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شمال مغربی شہر بوکان میں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی درخواست پر مجرم کو سرِعام پھانسی دی گئی۔ قبل ازیں عدالت نے مارچ میں اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ یہ مقدمہ عوامی جذبات […]
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ پریس کلب میں حقوقِ خلق پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ کسانوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جیے بھٹو کا نعرہ کرپشن کو فروغ دینے کے […]
بھارت: بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیاں، واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات
بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی 11 جولائی 2025 کی رپورٹ نے بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں و روہنگیا پر مبنی منظم، غیرقانونی اور انسانیت سوز پالیسیوں […]
کرد جنگجوؤں کا اسلحہ جلاکر ترکیہ کیخلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان
علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی نے آج باضابطہ طور پر ہتھیار ڈال کر ترکیہ کے ساتھ امن مذاکرات پر عمل درآمد شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے 30 جنگجوؤں نے جمعہ کے روز عراق کے شمالی علاقے سلیمانیہ میں واقع جسانہ غار میں ایک علامتی تقریب کے دوران […]
