وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے۔

سٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمد پر چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور وانگ یی کے درمیان دوطرفہ ملاقات میں اہم امور میں تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ماہرین عالمی امور کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین کو پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح سفارتی روابط میں پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P