کھیل – صفحہ 123 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

کھیل

کھیل

سہلٹ ٹیسٹ: بنگلادیش کو نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کیلئے مزید 3 وکٹیں درکار

بنگلا دیش کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے صرف تین وکٹیں درکار ہیں جبکہ کیویز کو کامیابی کےلیے مزید 219 رنز بنانے ہوں گے۔ سلہٹ میں 332 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی 7 وکٹیں 113 رنز پر گر چکی ہیں۔ سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن […]

سابق کرکٹر سلمان بٹ اور کامران اکمل کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور سابق کرکٹر کامران اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سابق کرکٹرز چیف سیلکٹر وہاب ریاض کے […]

دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ کی جگ ہنسائی

دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹی 20 میچ کی میزبانی کرنے والے رائے پور اسٹیڈیم میں بجلی ہی میسر نہیں کیونک اسٹیڈیم کا بجلی کا بل ہی ادا نہیں ہوا۔ رپورٹ کے […]

عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ہماری پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے ہیں، حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی بلے باز ہماری ٹیم کی پلاننگ سمجھ کر اپنی ٹیم کو بتاتے ہیں۔ قومی کرکٹر نے اپنے حالیہ بیان میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینود قادر سیریز کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے […]

’’سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پہنچنے پر مداح چراغ پَا ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کی روانگی کی ویڈیو ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی جس میں پلئیرز 3 تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سڈنی روانہ ہورہے تھے۔ سماجی رابطے کی سائٹ […]

عثمان خواجہ بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے 3 دسمبر سے شروع ہونے والی پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بینود قادر سیریز کے حوالے سے گفتگو […]

شاداب خان کا بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے  آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے معاہدے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر لیگ […]

دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول کو ون ڈے اور سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی […]

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ: شان مسعود کی ترقی، ڈی سے بی کیٹگری میں آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کو سینٹرل کنٹریکٹ میں بہتر کیٹگری دے دی گئی۔ پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ٹیسٹ کپتان کو ڈی […]

زمبابوے آؤٹ، یوگنڈا نے پہلی بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

افریقی ملک یوگنڈا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کوالیفائر میں یوگنڈا نے روانڈا کو  شکست دے کر اگلے سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی […]