بھارتی صارف کا پی ایس ایل کی جگہ آئی پی ایل کا مشورہ، ڈیوڈ وارنر نے بولتی بند کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی صارف کا پی ایس ایل کی جگہ آئی پی ایل کا مشورہ، ڈیوڈ وارنر نے بولتی بند کردی

آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھارتی صارف کی بولتی بند کردی۔ 

پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایونٹ کی یادگار تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ کمنٹ سیکشن میں ایک بھارتی صارف نے وارنر کو پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا  جس پر انہوں نے بھارتی صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

بھارتی صارف نے کہا کہ آپ کے لیے بہتر ہے کہ پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر پی ایس ایل کی یادیں شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹریفک میں تاخیر پر صبر کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.