کوئٹہ : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی اور من مانے داموں پر گوشت اور دیگر اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 قصابوں کو گرفتار کرلیا۔ عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ اور خدائے داد روڈ پر قیمتوں کی چیکنگ کے حوالے سے کارروائیاں کرتے ہوئے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے اور گرانفروشی میں ملوث 10 قصابوں کو گرفتار کر لیا۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی، صارفین کے حقوق کے تحفظ اور گرانفروشی و ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
You might also like
