عثمان خواجہ بھی بابر اعظم کے مداح نکلے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عثمان خواجہ بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے 3 دسمبر سے شروع ہونے والی پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بینود قادر سیریز کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آرہی ہے۔

 

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا۔ شاہین آفریدی نے تیز باؤلنگ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی، وارنر کو آؤٹ کرکے شاہین نے مسکرا کر ہاتھ بھی ملایا۔

آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کیلئے بہترین کلائی ہے۔ بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں۔

 

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے۔ جس طرح کوہلی اور اسٹیو سمتھ کا موازنہ ہوتا ہے ویسے ہے سمتھ اور بابر کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.