جشن بہاراں کیچ اسپورٹس فیسٹیول – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جشن بہاراں کیچ اسپورٹس فیسٹیول

تربت : جشن بہاراں کیچ اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہسر میں کھیلوں کے مقابلے بھرپور جوش و خروش سے جاری ہیں اس حوالے سے منگل کے روز کھیلوں کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد تھے جب کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اصغر علی اور ممتاز لال دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔  مہمانوں نے کھیلوں کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ امجد شہزاد نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں اور تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت توازن اور مثبت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔فٹبال میں ماڈل اسکول تربت، گوکدان اور ہائی اسکول جوسک نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ بیڈمنٹن میں ماڈل اسکول تربت اور ہائی اسکول چاہ سر کامیاب رہے۔دیگر مقابلوں میں چونکی، نشانہ بازی، کیرم بورڈ، رسہ کشی اور لڈو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، جن میں ماڈل اسکول تربت لد ابسر، گوکدان، ہائی اسکول چاہ سر، کوشقلات اور او پی ایف اسکول نے مختلف میچز اپنے نام کیے۔یہ فیسٹیول ضلعی انتظامیہ کے وڑن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان میں مثبت صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.