صاف ستھرے کوئٹہ مہم کے تحت آگاہی واک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صاف ستھرے کوئٹہ مہم کے تحت آگاہی واک

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صاف ستھرے کوئٹہ مہم کے تحت اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیرحمزہ نے ٹریفک پولیس ، ضلعی پولیس اور انجمن تاجران کے ہمراہ مسجد روڈ، آرٹس اسکول روڈ اور لیاقت بازار میں انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے آگاہی واک کی۔ اس واک کا مقصد دکانداروں، ریڑھی بانوں اور شہریوں کو کاروباری حدود کی پابندی اور سڑکوں و گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور انہیں ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھلے رکھنے کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام کارروائیوں سے قبل رضاکارانہ تعاون کے فروغ کے لیے ہے، اور شہر میں قانون کی عملداری اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.