عامر خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،ویڈیو وائرل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عامر خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،ویڈیو وائرل

دبئی میں منعقدہ ایک خصوصی میوزیکل تقریب کے دوران بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر عامر خان( Aamir Khan) اپنے بیٹے جنید خان( Junaid Khan )کی آنے والی فلم Ek Din کے موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

تقریب، جس کا عنوان ’ایک دن کی محفل‘ رکھا گیا تھا، فلم کی میوزک لانچ کے حوالے سے منعقد کی گئی، جس میں فلم کی کاسٹ اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان تقریب کے دوران جذباتی ہوکر آنسو پونچھتے نظر آئے۔

اس موقع پر وہ اداکارہ Sai Pallavi کے ساتھ بیٹھے تھے، جو اس فلم کے ذریعے ہندی سینما میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ تقریب کے دوران عامر خان اپنے بیٹے جُنید خان سے مختصر گفتگو کرتے بھی دکھائی دیے، جسے مداحوں نے ایک باپ کے فخر اور محبت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے سائی پلوی کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی اور انہیں ’’آج کے دور کی بہترین اداکارہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے بیٹے کی کارکردگی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’جُنید نے بھی اچھا خاصا کام کیا ہے‘‘، جس پر حاضرین نے قہقہے لگائے۔

تقریب کے دوران عامر خان نے فلم کا ایک گانا بھی پیش کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

فلم Ek Din کی ہدایتکاری Sunil Pandey نے دی ہے، جبکہ اسے عامر خان، Mansoor Khan اور Aparna Purohit نے مشترکہ طور پر عامر خان پروڈکشنز( Aamir Khan Productions )کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم ایک رومانوی ڈرامہ ہے، جس کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا، جس میں جُنید خان اور سائی پلوی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس فلم کے ذریعے عامر خان اور منصور خان ایک بار پھر اکٹھے کام کر رہے ہیں، اس سے قبل دونوں فلمی دنیا کی کامیاب فلموں قیامت سے قیامت(Qayamat Se Qayamat Tak) اور جو جیتا وہی سکندر( Jo Jeeta Wohi Sikandar) میں بھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔

فلم Ek Din یکم مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.