سابق کرکٹر سلمان بٹ اور کامران اکمل کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور سابق کرکٹر کامران اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سابق کرکٹرز چیف سیلکٹر وہاب ریاض کے معاون کے طور پر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹر افتخار انجم کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تینوں ممبرز کی پہلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کی سلیکشن ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق تینوں سابق کرکٹرز اسکلز کیمپ میں بطور کوچز اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ خیال رہے کہ تینوں ممبرز پاکستان کی طرف سے تینوں فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P