امریکا، ایران اتنے دور نہیں جتنے نظر آرہے ہیں، سی این این – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا، ایران اتنے دور نہیں جتنے نظر آرہے ہیں، سی این این

امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران جتنے دور نظر آرہے ہیں اتنے ہیں نہیں۔

مذاکرات میں تعطل پر امریکی نشریاتی ادارے نے کہا کہ پس منظر میں دونوں ممالک کے درمیان پر زور ڈپلومیسی چل رہی ہے۔

سی این این نے دعویٰ کیا کہ اب جو بات چل رہی ہے، اس کا محور اس بات پر ہے کہ جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جایا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے بعد آبنائے ہُرمُز کو کسی رکاوٹ یا کسی ٹول ٹیکس کے بغیر کھولا جائے، جب یہ سارے معاملات طے ہوجائیں تو اگلے مرحلے میں ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات کی جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی صلاحیت سے دستبردار ہونے سے متعلق اصرار جاری ہے، اس پورے معاملے میں چند دن اہم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.