تازہ ترین – صفحہ 61 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

امریکا سے جنگ بندی کیلئےکبھی نہیں کہا،جب تک ضرورت پڑی اپنے دفاع کیلئےتیار ہیں: ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی اور جب تک ضرورت پڑی ملک اپنے دفاع کے لیے تیار رہے گا۔   امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اب تک کسی قسم کے […]

امت مسلمہ مشترکہ حکمت عملی اپنائے،فضل الرحمان

جیکب آباد:جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری امتِ مسلمہ کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور اپنے مستقبل کے بارے میں مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنا ہوگی۔   انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغربی دنیا کی پالیسیوں کے نتائج آج پوری امتِ مسلمہ کے سامنے آ […]

ایران کا خارگ جزیرے پر امریکی حملہ امارات سے ہونےکا دعویٰ، یو اے ای نے الزام مسترد کردیا

ایران نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی ہے۔   ایران میں خارگ جزیرے پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے امارات میں موجود شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ممکنہ ہدف بننے والے علاقوں، بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی پناہ گاہوں […]

آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکا دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے: عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے۔   سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے کئی ممالک یہاں تک کہ چین سے بھی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ […]

اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری: 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

تل ابیب: اسرائیل نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لبنان پر سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کردی۔   عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ جنوبی قصبے برج قلعویہ میں واقع ایک کلینک پر کیا گیا جہاں طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ جاں بحق اور زخمی […]

ایرانی حملوں میں تیزی، اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی کمی

ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کے انٹرسیپٹرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔   امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے پاس بیلسٹک میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد محدود رہ گئی ہے، جبکہ […]

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروادی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروادی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم اہم قدم ہے۔ الیکٹرک بائیک کی کل مالیت ایک لاکھ 75 ہزار روپے ہے جبکہ 30 فیصد سبسڈی پر 52 […]

پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی، چین ثالثی کے لئے متحرک

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں چین دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے […]

ایران سے مزید 13 پاکستانی طلبہ و طالبات تفتان بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

تفتان (این این آئی) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں قیام پذیر 13 پاکستانی طلبہ و طالبات تفتان بارڈر کے راستے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات […]

لیاقت بازار میں چوروں نے نقب لگا کر سنار کی دکان کو لوٹ لیا

کوئٹہ (آن لائن) تھانہ سٹی کے علاقے لیاقت بازار میں نامعلوم چور جیولرز کی دکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرکے لے گئے پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی شب نامعلوم چوروں نے لیاقت بازار میں واقعہ جیولرز کی دکان کی چھت سے نقب لگاکر دکان سے لاکھوں روپے […]