پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض مکمل طور پر چکا دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض مکمل طور پر چکا دیا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض مکمل طور پر چکا دیا۔ اسٹیٹ بینک نے ابوظبی فنڈ کو ایک ارب ڈالر کی آخری ادائیگی بھی کردی۔

 

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے، پاکستان یو اے ای کو گزشتہ ہفتے2.45ارب ڈالر ادا کرچکاہے۔ یو اے ای کے تمام 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس واپس کیے جاچکے۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کا قرض مکمل طور پرچُکا دیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیجانب سے بڑی مالی ادائیگی مکمل ہوگئی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے 2018 میں یو اے ای سے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس لیے تھے، پاکستان نے 2023 میں یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر حاصل کیے تھے جبکہ 45 کروڑ ڈالر کا قرضہ 30 سال پہلے حاصل کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.