امریکہ ایران مذاکرات ، اسلام آباد میں لاک ڈاؤن نے کرونا وائرس کی یاد دلا دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکہ ایران مذاکرات ، اسلام آباد میں لاک ڈاؤن نے کرونا وائرس کی یاد دلا دی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جاری سخت لاک ڈاؤن کے باعث شہر کی معمولاتِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ سڑکیں ویران ہیں، دکانیں بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہونے سے شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جبکہ دیہاڑی دار مزدور روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ شہر میں صرف سیکیورٹی اہلکار سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔

 

غیر ملکی اخبار ’ دی گارڈین ‘ کے مطابق یہ صورتحال کئی شہریوں کو کورونا وبا کے دنوں کی یاد دلا رہی ہے، تاہم اس بار وجہ وائرس نہیں بلکہ پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات ہیں، جن کے باعث انتہائی سخت سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.