پی ٹی اے نے موبائل نیٹ ورک کی سروس کے معیار سے متعلق رپورٹ جاری کردی ، تین ماہ میں 159اضلاع سے اکٹھے کیے گیے نمونوں کی بنیاد پر رپورٹ تیارگئی ۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق اوپن سگنل کے آزادانہ ٹیسٹوں پر مبنی قومی نتائج سامنے آ گئے ہیں، پاکستان کے پندرہ شہروں کے نتائج رپورٹ میں شائع کیے گئے ہیں، یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک ڈیٹا جمع کیا گیا، تین ماہ میں 1 ارب 23 کروڑ سے زائد نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔
159اضلاع سے اکٹھے کیے گیے نمونوں کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی گئی، ملک بھرمیں اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 18.60 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، ہائی اینڈ ڈیوائسز پر اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 30.20 ایم بی پی ایس رہی، ملک بھر میں اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 5.81 ایم بی پی ایس ریکارڈ ہوئی۔
ویڈیو ایکسپیرینس اسکور44.97 جبکہ گیمز اسکور 40.93 رہا، ٹائم آن نیٹ ورک 94.21 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اوپن سگنل نے حقیقی صارفین کے تجربے کی بنیاد پر نتائج مرتب کیے۔ اسلام آباد،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں موبائل کمپنیزکی اپلوڈ،ڈاؤن لوڈ اسپیڈ چیک کی گئی۔