امت مسلمہ مشترکہ حکمت عملی اپنائے،فضل الرحمان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امت مسلمہ مشترکہ حکمت عملی اپنائے،فضل الرحمان

جیکب آباد:جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری امتِ مسلمہ کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور اپنے مستقبل کے بارے میں مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنا ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغربی دنیا کی پالیسیوں کے نتائج آج پوری امتِ مسلمہ کے سامنے آ چکے ہیں ۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے جماعت کے سرگرم رہنما ڈاکٹر عبدالغنی انصاری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

مولا نا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

 

اس حوالے سے اسلامی دنیا کو متحد اور مضبوط موقف اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی دنیا اس وقت اندرونی اختلافات اور لڑائیوں میں الجھ چکی ہے، جس کی وجہ سے مشترکہ مسائل کے حل میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت پیچیدہ علاقائی اور سفارتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

 

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے اہم سفارتی اور دفاعی معاملات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اِن کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ قومی سلامتی کے معاملات پر عوامی نمائندوں کو کھل کر اظہارِ رائے کا موقع مل سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ وہ قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.