Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی ماڈل نے جیت لیا

جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پیزکووا کو ہفتہ کی شب انڈیا میں منعقدہ ہونے والے ایک شاندار مقابلے میں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔ انڈیا کے مالیاتی اور انٹرٹینمنٹ دارالحکومت ممبئی میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون 112 امیداروں میں فرسٹ رنر اپ رہیں۔ پیزکووا نے کہا […]

آج کن کن ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے

امریکا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک میں بھی آج رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے کئی سینٹرز کل یعنی 11 […]

چین کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

چین کے صدر شی جنپنگ نے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پیغام میں صدر شی جنپنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام […]

سعودی عرب میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ […]

روسی میزائل حملے میں یوکرینی صدر بال بال بچ گئے

بدھ کو روسی میزائل حملے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی بال بال بچ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو روسی میزائل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قافلے کے 500 میٹر دور گر کر پھٹا تھا۔ روسی میزائل حملے سے بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اوڈیسا کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹس کے […]

سب سے طویل اور مختصر وقت کا روزہ کس ملک میں ہو گا

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز  12 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ روزے کے دوران مسلمان خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں۔ یہ اوقات ہر ملک میں علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10 سے 18 گھنٹے کا ہوتا ہے […]

پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے ماہِ رمضان کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد، طبی […]

نکی ہیلی وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے دستبردار، ٹرمپ-بائیڈن کے دوبارہ مد مقابل آنے کا راستہ ہموار

نکی ہیلی ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو گئیں جس کے بعد نومبر کے انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے درمیان دوبارہ مقابلے کی راہ ہموار ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور ڈونلڈ ٹرمپ […]

برطانیہ کا نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش، ٹیکس کٹوتی اور فیول ڈیوٹی منجمد

برطانوی چانسلر (وزیر خزانہ) جیریمی ہنٹ نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کر دیا۔ لندن میں پیش کردہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کٹوتی اور الکحل اور فیول ڈیوٹی منجمد کی گئی ہے۔  چانسلر جیریمی ہنٹ نے تقریر کا آغاز دونوں جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے مسلمانوں کو […]

چینی صدر، وزیر اعظم کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر اور وزیر اعظم نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں چینی صدر نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More