سعودی عرب میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔

قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P