Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف سےاہم ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ذرائع کےمطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،حکومتی امور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سےمتعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم شہبازشریف نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

 

نواز شریف نےکہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیےتاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جاسکے،مہنگائی کو کنٹرول کیے بغیرعوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں،ن لیگ حکومت کی وفاق اور پنجاب میں ایک ہی پالیسی ہونی چاہیےکہ عوام کی مشکلات کو حل کرے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More