Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا

پنجاب حکومت نےپبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں خود ساختہ اضافےکا نوٹس لے لیا،عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےڈپٹی کمشنر اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

 

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا،عملدرآمدکیلئےڈپٹی کمشنروریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیوں کو ٹاسک سونپ دیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپوٹرزکےمابین کرائےنہ بڑھانے پراتفاق کرلیا گیا ہے،ٹرانسپوٹرزنےکرائےنہ بڑھانےپر آمادگی کا اظہارکردیا،محکمہ ٹرانسپورٹ نےٹرانسپورٹرزسےکرائےنہ بڑھانے کے بیان حلفی لے لیے۔

 

 

سیکرٹری آرٹی اےلاہوررانا محسن کاکہنا ہےکہ مختلف نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نےکرایے نہ بڑھانے کا بیان حلفی جمع کروادیا ہے،کرایوں میں خودساختہ اضافہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کریں گے،تمام بس اڈوں پرچھاپہ مارٹیمیں متحرک کردی گئیں،حکومتی فیصلےکی خلاف ورزیوں پرسخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،ٹرانسپوٹرزکی جانب سےخودساختہ پانچ فیصدپبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھایا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More