Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

برکینا فاسو کے دیہاتوں پر حملوں میں 170 افراد ہلاک ہوئے، حکام

حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل افریقی ملک برکینا فاسو کے تین شمالی دیہاتوں پر حملوں میں لگ بھگ 170 افراد کو ’قتل‘ کیا گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسی دن یعنی 25 فروری کو مشرقی برکینا فاسو میں ایک مسجد اور شمال میں ایک کیتھولک چرچ پر […]

حماس کیساتھ لڑائی میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی

غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک عمارت کو حماس کا ٹھکانہ سمجھ کر اندر داخل […]

اقوام متحدہ، فرانس اور اسپین کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت؛ تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ، اسپین اور فرانس سمیت دیگر ممالک نے غزہ میں امداد کے لیے قطار میں کھڑے مظلوم فلسطینیوں پر قابض فوج کی اندھا دھند فائرگ اور 100 سے زائد خواتین اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری […]

زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؛ ماہرین نے بتادیا

شعبان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور مبارک ترین مہینے رمضان کی آمد آمد ہے جس کا چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائے […]

امداد لینے کیلیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛ 100 سے زائد شہید

غزہ میں امداد لینے کے لیے میدان میں جمع ہونے والے فسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں 104 افراد شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کی شمالی غزہ میں امدادی سامان کے […]

فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر سعودیہ سے تعلقات بحال نہیں کریں گے، اسرائیل

 امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے جواب میں اسرائیل نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے لیے […]

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کیلئے صحیح فورم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کے لیے صحیح فورم ہے اور یہ جنگ کے بدلتے ہوئے ماحول میں ٹیم کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 […]

ترک صدر کی روس اوریوکرین کے درمیان امن مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے ثالث کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ترکی اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر انہوں نے کہا […]

مراکشی لڑکیوں کو خطرناک پہاڑی راستوں پر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے کا جنون

مراکشی خواتین سڑکوں کے ساتھ ناہموار پہاڑی راستوں پر بڑی موٹرسائیکلوں پر سواری کرنے اور کرتب دکھانے کے جنون میں مبتلا ہونے لگیں۔ خواتین اس شوق پر مردانہ تسلط کو توڑنے میں کامیاب ہوئی ہیں، اور اپنے آپ کو ایک ایسی دنیا میں وقار کے ساتھ مسلط کرنے میں کامیاب رہی ہیں جو مردوں کے […]

آئی ایم ایف کو خط گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے اور بیرونی ادارے کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کے لیے خط قومی مفاد میں نہیں۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ قوم سے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More