وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے
انہوں نے بتایا کہ ان کی نومولود بیٹی کا نام ویویانا (Viviana) رکھا گیا ہے جسے گھر میں پیار سے ’ویوی‘ کہا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ 1 مئی کو ان کی بیٹی نے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ کیا، ان کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت مند اور تندرست ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم اس خوشی کے نئے مرحلے کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں اور ہمارا بیٹا اپنی نئی بہن کے ساتھ خوشی سے ایڈجسٹ ہو رہا ہے۔