آج کن کن ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آج کن کن ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے

امریکا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک میں بھی آج رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے کئی سینٹرز کل یعنی 11 مارچ بروز پیر کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم چاند دیکھ کر روزہ رکھنے والے مساجد کے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

امریکا اور کینیڈا میں مختلف مسلم تنظیمیں چاند دیکھنے کا اہتمام کرتی ہیں اور اس کا باقاعدہ اعلان مساجد سے کرایا جاتا ہے۔ اسی طرح سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے 2 فلکیاتی ماہرین نے آج (10 مارچ) رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی ایسی ہی ایک پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔

تاہم دنیا کے متعدد ماہرین فلکیات کا دعویٰ ہے کہ آج بروز اتوار صرف بحرالکاہل کے جزائر میں چاند نظر آئے گا اس کے علاوہ کسی ملک میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

 

یاد رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.