مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی ماڈل نے جیت لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی ماڈل نے جیت لیا

جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پیزکووا کو ہفتہ کی شب انڈیا میں منعقدہ ہونے والے ایک شاندار مقابلے میں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔

انڈیا کے مالیاتی اور انٹرٹینمنٹ دارالحکومت ممبئی میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون 112 امیداروں میں فرسٹ رنر اپ رہیں۔

پیزکووا نے کہا کہ ’مس ورلڈ کا تاج پہننا ایک خواب کی تعبیر ہے۔ مجھےعالمی پلیٹ فارم پر اپنے ملک اور ’بامقصد خوبصورتی‘ کی اقدار کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر ہے۔‘

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی مس ورلڈ کارولین بیلاوسکا نے تاج ان انہیں منتقل کیا۔

پیزکووا نے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں موجود بڑے ہجوم کی طرف ہاتھ ہلایا اور کچھ دیگر شرکا کو گلے لگایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.