اوستا محمد (اے این این)اوستا محمد میں نہری نظام کی بہتری کے لیے محکمہ ایریگیشن نے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن عرفان احمد لاشاری نے مختلف نہری شاخوں اور ریگولیٹرز کا تفصیلی دورہ کیا اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر عرفان احمد لاشاری نے ایس ڈی او ایریگیشن ذیشان احمد جمالی کے ہمراہ کھیر تھر کینال اور اس سے منسلک اہم نہری شاخوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران خانپور، ڈمب اور گڑنگ سمیت مختلف علاقوں کی نہروں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی او ہدیرو اللہ ڈنہ جمالی، جونیئر انجینئر صدام حسین بوہڑ، جونیئر انجینئر ریاض احمد میمن، داروغہ قربان علی جمالی اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ایگزیکٹو انجینئر نے مختلف مقامات پر عملے سے ملاقات کرتے ہوئے نہری نظام کی بہتری، پانی کی شفاف اور منصفانہ تقسیم اور مجموعی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ کاشتکاروں کو بروقت اور مساوی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ نہری نظام کی مو¿ثر نگرانی اور بروقت دیکھ بھال سے نہ صرف پانی کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے بلکہ زراعت کے شعبے کو بھی مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ دورے کا بنیادی مقصد نہری نظام کو بہتر بنا کر کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like