اوستہ محمد شدید گرمی کی لپیٹ میں : متعدد افراد بے ہوش

اوستہ محمد (نامہ نگار حنیف بلوچ) اوستہ محمد شدید گرمی کی لپیٹ میں سورج سوا نیزے پر شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے متعدد افراد بے ہوش کاروباری مراکز و سڑکیں ویران ہو گئے ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ قیامت خیز گرمی میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تفصیلات کے مطابق اوستا محمد سمیت نصیر اباد ڈویڑن قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ الصبا ح سورج اگ برساتا رہا لو اور حبس کی وجہ سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال میں علاج معالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا قیامت خیز گرمی کی وجہ سے کاروباری مراکز و سڑکیں ویران ہو گئے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے شدید گرمی کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور طبقہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقے کے لیے فوری طور پر راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P