اوستہ محمد میں پولیس کا کریک ڈاون، مختلف مقدمات میں مطلوب دو روپوش ملزمان گرفتار

اوستہ محمد : ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمن کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ اور روپوش عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلے میں تھانہ سٹی اوستہ محمد اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب دو نامزد و روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داد کھوسہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستا محمد ندیم احمد بہرانی اور انچارج سی آئی اے کرم حسین ببر نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ موثر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے سلیم ولد ہدایت علی قوم جت سکنہ حسین آباد محلہ اوستا محمد کو گرفتار کیا جو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور روپوش تھا۔دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت جمیل ولد بانہاں، قوم ماچھی، سکنہ گوٹھ عالم ہجوانی تحصیل تمبو ضلع نصیرآباد کے نام سے ہوئی جو FIRنمبر 116/2026زیر دفعہ 399اور FIRنمبر 118/2026زیر دفعہ 15-Eمیں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی گرفتاری سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اشتہاریوں اور روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید موثر بنائی جائیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P