درفشاں سلیم کا وزن پر تنقید کرنے والوں کو طنزیہ جواب

نجی چینل کے ڈرامے کی ایک قسط نشر ہونے کے بعد بعض صارفین نے ان کی جسمانی ساخت پر تبصرے کیے، جبکہ کچھ لوگوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ان کی ایسی تصاویر بھی بنائیں جن میں ان کے بازو غیر معمولی طور پر بڑے دکھائے گئے۔

ایک منظر میں درفشاں بغیر آستین کی شرٹ پہنے نظر آئیں، جس کے بعد بعض صارفین نے ان کے بازوؤں اور کندھوں کی ساخت کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔

 

کچھ صارفین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان کی تصاویر میں بڑے مسلز بنا کر انہیں ریسلرز سے بھی تشبیہ دی۔

 

سوشل میڈیا پر مسلسل ہونے والی باڈی شیمنگ اور منفی رویوں کا سامنا کرنے کے بعد اداکارہ نے گھبرانے یا برہم ہونے کے بجائے انتہائی پراعتماد انداز میں جواب دیا۔

 

مسلسل باڈی شیمنگ کے بعد درفشاں نے انسٹاگرام پر اپنے لکس اشتہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا ’آلویز فیت: اینڈ ڈیٹ از دی ٹوئٹ‘۔

 

اداکارہ کے اس مختصر مگر دلچسپ ردعمل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P