اوستہ محمد ‘ پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی) اوستہ محمدمیں نوشکی کے رہائشی نوجوان جوڑے نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں گزشتہ روز بے دردی کے ساتھ قتل کیے گئے ورثاءنہ ملنے پر مقامی قبرستان میں امانتا تدفین کردی گئی پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود کھوکھر لاڑو کے مقام پر گزشتہ روز نوجوان جوڑے خاتون اور مرد کو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بے دردی کے ساتھ قتل کرکے فرار ہوگئے تھے پولیس کے مطابق دونوں نوشکی کے رہائشی اور گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جن کی میتیں سول اسپتال اوستہ محمد میں شناخت کیلئے مردے خانے مین رکھ دی گئی تھی تاہم ورثاءنہ ملنے کے باعث مقامی انتظامیہ نے غسل و کفن نماز جنازہ ادائیگی کے بعد دونوں کو مقامی قبرستان میں امانتا انکی تدفین کردی گئی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P