کوئٹہ میں گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول کا اعلان، مخصوص اوقات میں گیس دستیاب ہوگی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول کا اعلان، مخصوص اوقات میں گیس دستیاب ہوگی

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر میں اب صرف مخصوص اوقات میں گیس دستیاب ہوگی۔ نئے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی دن میں تین وقفوں میں کی جائے گی۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، صبح کے وقت گیس 06:00 بجے سے 10:00 بجے تک دستیاب ہوگی۔ دوپہر کے وقفے میں گیس کی فراہمی 12:00 بجے شروع ہو کر 03:00 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ شام اور رات کے استعمال کے لیے گیس کی فراہمی کا وقت 06:00 بجے سے 10:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ گیس کے ان نئے اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی گھریلو ضروریات کا پیشگی انتظام کر لیں تاکہ گیس کی بندش کے دوران انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکام کی جانب سے اس نئے شیڈول کا مقصد گیس کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.