پنجگور( این این آئی) تعلیمی سال کو شروع ہوئے 40 دن ہونے کو جارہا ہے مگر پنجگور میں کتابوں کی فراہمی کا مرحلہ مکمل نہیں ہوسکا ہے جس سے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے شدید بے چینی کا شکار ہوگئے ہیں محمکہ تعلیم پنجگور کے زرائع کا کہنا ہے کہ آٹھویں اور نویں جماعت کی اہم کتابیں تاحال مسنگ ہیں اسی طرح کچھی کی کتابیں بھی نامکمل ہیں واضح رہے کہ حسب سابق اس سال بھی سابقہ روایات کو برقرار رکھاگیا پنجگور کے والدین نے وائس آف مکران کو بتایا کہ ہمارے بچوں کا تعلیمی انحصار سرکاری اسکولوں پر ہے تاہم حکومتی دعووں کے برعکس سرکاری اسکولوں میں جدید دور کے دیگر سہولتوں کی فراہمی اپنی جگہ پر ہر سال انہیں کتابوں کے پھیچے بھاگنا پڑتی ہے والدین کے مطابق نجی اسکولوں میں باقاعدہ درس وتدریس کا عمل جاری ہے تاہم انکے پاس اتنی گنجائش نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی پرائیویٹ اسکول میں جاکر داخلہ دلائیں حکومت اور محکمہ تعلیم اس گیپ کو پر کرنے کے لیے فوری اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ ہر شخص کو یکساں تعلیمی ماحول اور سہولتیں میسر آسکیں اس طرح کی روایتوں کو ہر سال برقرار رکھ کر کتابوں کی مکمل ترسیل نہ ہونے سے عام شہریوں کے بچے حصول علم سے محروم ہورہے ہیں اور ساتھ میں وہ شدید بے چینی محسوس کررہے ہیں کیونکہ معاشرے کا ایک حصہ جن کو نجی سطح پر تعلیم کے مواقعے تو مل رہے ہیں مگر دوسرے حصے کے بچوں کا وقت کتابوں کے پھیچے ضائع ہورہا ہے اور اس صورتحال سے وہ اس مشکل دور میں جہاں مقابلے کے روجحاں کو اہمیت حاصل ہے وہ احساس کمتری کی جانب جارہے ہیں
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like