اوستہ محمد (سروے رپورٹ حنیف بلوچ )کمیونٹی منیجمنٹ بلوچستان کے کسانوں سے گندم کی خریداری میں بری طرح ناکام کسان و زمیندار حکومتی ریلیف سے محروم ہو گئے دفعہ 144 نافذ کر کے مڈل مین سے گندم کی خریداری ادارے کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں معروف زمیندار میر غلام رسول ہیجوانی جمالی میر جانب علی لہڑی امید علی مینگل جمیل احمد جمالی نے مشرق سروے رپورٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظرفی کی انتہا ہو چکی ہے مقامی زمیندار مالیاتی اداروں سے قرضہ اٹھا کر مہنگے داموں زرعی ادویات اور تخم سمیت کھاد خرید کر فصل تیار کرتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے حکومت بلوچستان اور محکمہ خوراک کمیونٹی مینجمنٹ زمین داروں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مڈل مین سے گندم خرید کرتے ہیں جو کہ مقامی زمینداروں اور زراعت کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے جمیل احمد جمالی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر کے اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے پالسی ساز اداروں کو زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ نصیراباد ڈویڑن سمیت بلوچستان بھر کے زمیندار و کاشتکار ہرگز فصل کاشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں اونے پونے سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں حکومت بلوچستان اور کمیونٹی منیجمنٹ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ نصیراباد ڈویڑن بلوچستان کا اناج گھر کی حیثیت رکھتی ہے فوری طور پر کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے اور گندم خرید مرکز کے قیام کو یقینی بنایا جائے
Trending
- این ڈی ایم اے کا حالیہ موسم گرما گزشتہ سال سے زیادہ شدید ہونے کا انتباہ
- فٹبال ورلڈ کپ کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، ایرانی صدر
- مزید 4077 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور
- مہلک ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ اسپین کے جزیرے ٹینیریف پہنچ گیا
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
You might also like