جاپان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی۔
جاپان کے شہر سانو میں کھیلےگئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بھارت نے 41 ویں نمبر پر موجود جاپان کے خلاف معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی۔
بارش سے متاثرہ میچ 5 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی جاپانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔ بھارتی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں4 وکٹ پر صرف 32 رنز بناسکی۔
بھارتی کپتان شریاس ایئر نے سب سے زیادہ 16 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سنجو سیمسن نے 9 جب کہ ایشان کشن نے 3 اور تلک ورما نے ایک رن بنایا، ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جاپان کی جانب سے چارلی ہاراہنزے نمایاں بولر رہے، انہوں نے 2 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ ابراہیم تاکاہاشی اور بینجمن ایتوڈیوس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں جاپانی ٹیم 2 رنز پہلے ہمت ہارگئی، جاپانی ٹیم 3 وکٹ پر 30 رنز بناسکی۔
جاپان کی جانب سےکپتان کینڈل فلیمنگ نے 12، ایتو ڈیوس نے9 اور تاکاہاشی نے 3 رنز بنائے۔
