بولان : کچھی اور سبی شہر سمیت گردونواح علاقوں میں کم عمر بچوں کی جانب سے بے لگام موٹر سائیکل ڈرائیونگ نے شہریوں کی زندگیوں سمیت اپنی زندگیوں کو بھی داو¿ پر لگا دیا ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر کچھی اور سبی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز پر فوری اور سخت پابندی عائد کی جائے گلیوں اور اہم شاہراہوں پر کم عمر بچے جو ابھی موٹر سائیکل سنبھالنے کے بھی لائق نہیں ہیں وہ خطرناک حد تک تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کرتے نظر آتے ہیں ان کی اس لاپرواہی کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں میں سینکڑوں حادثات رونما ہو چکے ہیں کئی گھرانوں کے چشم و چراغ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور درجنوں بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو کر بستر سے لگ گئے ہیں سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کے ہاتھ میں موت کا پروانہ (موٹر سائیکل) نہ دیں وہیں پولیس انتظامیہ کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے چھوٹی سی غلطی اور نااہل ڈرائیونگ پورے خاندان کو عمر بھر کا غم دے جاتی ہے پولیس انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ صرف چالان تک محدود نہ رہے بلکہ موٹر سائیکل ضبط کرنے کے سخت اقدامات کرے مقامی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی اور ایس پی سبی ایس ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم چوکوں اور شاہراہوں پر خصوصی ناکہ بندی کی جائے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے شہریوں نے بھی پور زور اپیل کی ہے کہ پولیس انتظامیہ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے تاکہ مزید قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔۔
Trending
- Daily Mashriq 12-06-2026
- آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
- بلوچستان میں 23 ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس
- لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
- لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
- بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟
- وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن
- فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی
- پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی
Next Post
You might also like