سبی میں مجالسِ عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

سبی : ملک کے دےگر شہروں کی طرح بلوچستان کے ضلع سبی ڈویژن میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ جعفریہ میں مجالس عزاءکا سلسلہ جاری و ساری ہے محرم الحرام کے حوالے سے صدر مرکزی امام بارگاہ جعفریہ زاکر حسین بلوچ نے میڈیاں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی شاہ کی زیر سرپرستی میں مرد و خواتین کی مجالس کے الگ الگ عشرہ منعقد کیئے گئے ہے جوکہ 12 محرم تک جاری رہینگے جبکہ 9 اور10 محرم کے شب مرکزی امام بارگاہ جعفریہ سے جلوس برآمد ہونگے امام بارگاہ کے جلوس میں شامل ہونگے صدر مرکزی امام بارگاہ جعفریہ زاکر حسین بلوچ نے مزید بتایا کہ شب عاشور حسینیہ امام بارگاہ سے رات2 بجے جلوس برآمد ہوگا جو مرکزی امام بارگاہ جعفریہ پہنچ کر اختتام بزیر ہوگا شب عاشور میں مرکزی امام بارگاہ جعفریہ میں شب بیداری کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہے جسمیں مومنین ساری رات عبادت الہی میں مشغول رہیں گئےں صبح یوم عاشوع کو جلوس اسی راستہ سے ہوتا ہوا مرکزی جلوس میں شامل ہوگا مزید زاکر حسین بلوچ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب کے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہے جسمیں ایف سی پولیس لیویز فروس سمیت تمام انٹیلیجنس ادارے و دیگر قانون نافظ کرنے والے ادارے سیکیورٹی سرانجام دے رمرکزی امام بارگاہ جعفریہ سبی ڈویژن کے صدر زاکر حسےن بلوچ نے کہا کہ شہےدائے کربلا نے صبر وتحمل اور برداشت کی بات کی بھٹکی ہوئی انسانیت کی فلاح اور معاشرے مےں قےام امن کےلئے حسےنی کردار کو عام کرنا ہوگا اس وقت امت مسلمہ کرب وپرےشانی مےں پھنسی ہوئی ہےں اےسے مےں ضروری ہے کہ ہم انہی مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلےں جن کا حکم دےا گےا ہے تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوا اور کربلا والوں کے مشن کو آگے بڑھاےا جاسکے انہوں نے کہاکہ آل رسولﷺ نے کربلا مےں اپنا سب کچھ قربان کرکے دےن اسلام کی آبےاری کی اور رہتی دنےا تک اسلام کو زندہ وجاوےد کردیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P