مچھ میں واقع کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مچھ میں واقع کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق

 

مچھ(آئی این پی) بولان کے علا قے مچھ میںواقع کو ئلہ کا ن میں زہریلی گیس بھرنے سے3 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں مراد بخش، علی حسن ولد عبدالخالق قوم بنگلزئی ساکن مچھ اور دلاور خان سکنہ کشتری شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزدور لیز کے اندر کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث وہ دم گھٹنے سے جانبر نہ ہو سکے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کیاجہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے جبکہ متعلقہ حکام سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.