اتائی ڈاکٹروں کا مچھ، ڈھاڈر اور بھاگ شہروں میں راج قائم

بولان: بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے شہروں ڈھاڈر مچھ اور بھاگ کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کا راج قائم ہو چکا ہے جہاں نان کوالیفائی افراد انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں محکمہ صحت اور دیگر حکام کی عدم توجہی کے باعث نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی عطائیت کا سیلاب زور و شور سے جاری ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبات کیا ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی پابندیوں کے باوجود میڈیکل اسٹورز پر غیر معالجانہ پریکٹس اور عطائی کلینکس بلا خوف و خطرہ چل رہے ہیں جبکہ مبینہ طور پر بعض حکومتی عہدیداروں کی سرپرستی بھی انہیں حاصل ہے عوام اور میڈیا کی نشان دہی پر چند دنوں کے لیے سیل کیے جانے والے کلینکس دوبارہ کھل جاتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کیا قانون انہیں اس کی اجازت دیتا ہے یا یہ عملہ صحت کے لیے مستقل آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے عطائیت کو ایک معاشرتی ناسور اور منسلک افراد کو موت کا سوداگر قرار دیتے ہوئے شدید قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ڈرگ انسپکٹر کی نا اہلی کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کچھی بولان کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے ذریعے عطائیت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اور پائیدار اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں کے حقوق اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P