کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے کلی زائیک جبکہ زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتن? الہندستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلو میٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی۔سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔دوسری جانب، سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پلان کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نگرانی کے دوران ایک متروکہ مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا۔کارروائی میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، علاقے میں سرچ آپریشن اور سیناٹیزیشن آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
You might also like

