کوئٹہ (آن لائن) جشن آزادی پاکستان سائیکل ریس لاہور سے ساہیوال 160 کلو میٹر بلوچستان کے نوجوان منصور احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ جشن آزادی پاکستان لاہور تا ساہیوال 160 کلو میٹر نیشنل سائیکل ریس میں بلوچستان کی شاندار کارکردگی، دوسری پوزیشن کرکے ٹرافی حاصل کی پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا ، سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی، ریلوے اور چاروں صوبوں سے مجموعی طور پر 69 سائیکلسٹوں نے شرکت کی چار گھنٹے 44 منٹ مسلسل طویل مسافت طے کرکے سائیکلسٹ ساہیوال پہنچے۔ ایس ایس جی سی کراچی کے علی الیاس نے پہلی ،بلوچستان کے منصور احمد نے دوسری ، پنجاب کے معظم نے تیسری اور آرمی کے ارسلان نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ مہمان خصوصی جبکہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ، وقار علی نے ایس کو پنجاب اسٹیڈیم سے رخصت کیا۔ کامیاب کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ، سیکرٹری جنرل معظم خان پجاب اولپمک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وقار علی، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ترین، چیئرمین سید انور شاہ، سیکرٹری وقار علی، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ترین، چیئرمین سید انور شاہ ، سیکرٹری گل کاکڑ، نظر محمدخلجی نے شاندار کارکردگی اور ملکی سطح پر بلوچستان کی دوسری پوزیشن کا اعزاز بہت بڑی فتح ہے ٹیم انچارج احمد اللہ انٹر نیشنل سائیکلسٹ کیپٹن کفایت اللہ، منصور احمد، علی رضا اور تمام ٹیم خصوصی مبارک باد کے مستحق ہے کوئٹہ پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال اور استقبالیہ دیا جائے گا۔
You might also like
