*ڈھاڈر میں بجلی کی جلد بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر کچھی کا کیسکو کے اعلی حکام سے رابطہ*
ڈھاڈر پریس کلب
ڈھاڈر،بولان(رپورٹ محمد عارف بنگلزئی)ڈپٹی کمشنر کچھی میر ممتاز علی کھیتران نے ڈھاڈر میں بجلی کی جلد بحالی کے لیے کیسکو اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے ڈپٹی کمشنر کچھی میر ممتاز علی کھیتران نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت و بحالی کا کام جلد مکمل کرکے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو شدید گرمی میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی عوام کو درپیش مشکلات اور تکالیف کا مکمل ادراک ہے اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہوئے کیسکو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ڈھاڈر شہر میں بجلی کی فراہمی جلد بحال کی جا سکے۔
