بولان ‘سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

بھاگ : ضلع بولان کے علاقے تحصیل بھاگ کے گاﺅں سونا خان میں ندی ناڑی سے آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے درجنوں مکانات متاثر ہوئے اور کئی گھر مکمل طور پر منہدم ہوکر ملبے کا ڈھیر بن گئے سیلابی ریلے کے باعث متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی اور گھریلو سامان پانی کی نذر ہوگیا، جبکہ کئی خاندان بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلاب نے ان سے ان کا گھر، سامان اور جمع پونجی سب کچھ چھین لیا ہے، اس مشکل گھڑی میں انہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔متاثرہ خاندانوں نے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کے لیے فوری طور پر خیمے، راشن، پینے کا پانی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات سے بچایا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P