اوتھل میں فیفا ورلڈ کپ فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کی تیاریاں

اوتھل (یو این اے )ضلع لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں فیفا ورلڈ کپ فائنل بڑی اسکرین پر عوام کو دکھانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں معروف اسپورٹس آرگنائزر، سابق فٹبالر و کرکٹر عبدالصمد رونجھو، سیاسی و سماجی رہنما جمیل جاذب چنہ اور سینئر فٹبالر اصغر مینگل پر مشتمل وفد نے ڈسٹرکٹ چیئرمین لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ سے ملاقات کی، جس میں ضلعی وائس چیئرمین آغا گدور بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران اوتھل میں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات اور ممکنہ مقام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار غلام فاروق شیخ نے اسپورٹس کے فروغ کے لیے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد کل میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیئرمین سید سومار شاہ کاظمی سے بھی ملاقات کرے گا، جس کے بعد فائنل میچ کی لائیو اسٹریمنگ کے مقام اور دیگر انتظامات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P