کوئٹہ:صوبائی وزےر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک کے دھرنے کے بعد زےارت متاثرےن کے ساتھ حکومتی کمےٹی مسلسل رابطے مےں ہے جلد ان کے جائز مطالبات تسلےم کرکے کمےٹی خود دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرے گی وزےراعلیٰ بلوچستان مےر سرفراز بگٹی کے واضح ہداےت ہے کہ بلوچستان مےں جہاں بھی ظلم ہوا حکومت ظالم کے ساتھ نپٹنے گے اور مظلوم کو بھائی سمجھ کر ان کے ہر دکھ و غم مےں برابر کے شرےک ہوں گے‘ےہ بات انہوں نے مےڈےا کے وفد سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت چند مٹھی بھی عناصر بلوچستان کے حالات خراب کرکے عوام کو تکلےف دی جارہی ہے جو اس اثناءمےں متاثرےن مجبور ہو کر روڈوں پر آتے ہےں حکومت بھی اےسے لوگوں کو اکےلے نہےں چھوڑےں گے بلکہ ان کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کے جائز مطالبات حل کرنے کے لےے اقدامات کررہی ہے ہنہ اوڑک کے عوام کے ساتھ حکومت نے جو تعاون کےا اور ا ن کے مطالبات حل کےے وہ آن دہ رےکارڈ ہے کچھ عناصر اس کو غلط رنگ دے رہے ہےں وہ ان کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے لےکن حکومت اور اوڑک کمےٹی کے درمےان اےسا کوئی چےز نہےں ہے جو عوام سے چھپاےا جاسکے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے زےارت مےں جو ظلم و زےادتی ہے جس مےں پولےس اہلکار شہےد ہوئے حکومت نے شروع دن سے ےہ موقف رکھا کہ ےہ صرف زےارت کے عوام کے ساتھ نہےں بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے ہم متاثرےن کے ساتھ ہےں اور رہےں گے۔
You might also like
