صحبت پور ‘ عوام سے قریبی رابطے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صحبت پور ‘ عوام سے قریبی رابطے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

صحبت پور14اپریل ۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے عوامی مسائل کے براہِ راست حل اور عوام سے قریبی رابطے کو فروغ دینے کے لیے صوبہ بھر میں باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایات کی روشنی میں، ڈپٹی کمشنر صحبت پور، میڈم فریدہ ترین کی زیرِ صدارت ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیااس کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے سربراہان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و مشکلات سے براہِ راست ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ عوام کی جانب سے جن اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی، ان میں امن و امان کی صورتحال، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت کی بنیادی سہولیات کی کمی، نکاسی? آب کے مسائل، بجلی کی لوڈشیڈنگ، آمدورفت میں دشواریاں اور روڈ نیٹ ورک کی بہتری جیسے اہم امور شامل تھے۔ شہریوں نے اپنے مسائل زبانی اور تحریری دونوں صورتوں میں پیش کیے ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر پیچیدہ اور طویل المدتی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے تدارک کے لیے مو¿ثر اور عملی اقدامات کیے جائیں گےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو براہِ راست اپنی انتظامیہ تک رسائی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گےکھلی کچہری کے انعقاد پر شرکاءنے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری آئے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.