Daily Archives

December 10, 2023

کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی بچنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔ کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم ذوالفقار بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، کیس میں آئینی و قانونی […]

ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کسٹمز نے ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔  کسٹمز حکام کے  مطابق موٹر وے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو چونگی نمبر 26  پر روکا گیا، تلاشی لینے پر بس سے  نوادرات برآمد ہوئے۔ نوادرات عبدالسلام نامی مسافر  کے تھے مگر  وہ اپنی ملکیتی […]

امید ہے شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، ہیڈ کوچ آسٹریلیا ٹیم

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے دوران شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرتھ کی پچ اچھی لگ رہی ہے، بیٹرز اور بولرز کےلیے کنڈیشنز سازگار ہوں گی۔ انکا کہنا تھا کہ امید ہے شائقین کرکٹ کو […]

غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی […]

نصابی و درسی کتب کی قیمتوں میں ایک سال میں تقریباً 100 فیصد اضافہ

نصابی و درسی کتب کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 95 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے 30 فیصد مہنگائی کی بلند ترین سطح کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا جمعہ کو جاری کردہ مہنگائی کا تازہ ترین […]

واٹس ایپ چینلز میں فارورڈ میسیجز شیئر کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے مقبول فیچر چینلز پر دوسروں کی جانب سے ملنے والے پیغامات کو بھی چینلز میں شیئر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واٹس ایپ نے ستمبر 2023 میں چینلز کو متعارف کرایا تھا اور پاکستانی صارفین کو بھی چینلز کے […]

برطانیہ کی نئی امیگریشن پالیسی سے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام نالاں

برطانوی حکومت کی جانب سے امیگریشن کی تعداد میں کمی کے لیے نئے قوانین کے اعلان سے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جو اب 2024 میں نئے ضوابط کے نافذ ہونے سے پہلے اپنے اپنے طے شدہ منصوبے تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔ برطانیہ میں مقیم ایک 25 […]

اسرائیل، حماس جنگ کے غزہ میں محکمہ صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے سبب غزہ کی پٹی پر محکمہ صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کیا جس میں فلسطینی خطے میں […]

خضدار میں بم دھماکا؛ سی ٹی ڈی پولیس افسر شہید

بلوچستان کے شہر خضدار میں زوردار بم دھماکا ہوا جس میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا افسر شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سلطان ابراہیم چوک کے علاقے میں ہوا۔ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او مراد بخش جاموٹ کے نام سے […]

آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P