Browsing Category

پاکستان

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات سے متعلق پاکستان نے اپنا تفصیلی موقف دے دیا…

بجلی کا مسئلہ حل کریں، ریلیف نہ ملا تو ٹیک اوور کر سکتا ہوں: علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پندرہ دن کا وقت دے رہا ہوں بجلی کے مسئلے کو حل کریں، ریلیف نہیں دیتے تو میں ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں، پھر میں ہی بجلی کا بٹن آن آف کروں گا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے…

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں، اپنی عزت پرگردن کٹوا دوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے جو پریس کانفرنس میں کہا اس موقف پر کھڑا ہوں، اپنی عزت پرگردن کٹوا دوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں…

باتوں نہیں عمل کا وقت آگیا، قرضوں سے چھٹکارے کیلئے خون پسینہ بہانا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے، آج پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، قرضوں کے ہمالیہ نما پہاڑ کھڑے ہیں، اگر ہم نے قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو دن رات محنت اور خون پسینہ بہانا ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز…

ججز پر تنقید: سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس…

قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن طارق بشیر چیمہ اور اپوزیشن رکن زرتاج گل میں تلخ کلامی ہوئی، زرتاج گل نے گالی دینے کا الزام عائد کیا جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ ہوگیا اپوزیشن نے طارق بشیر کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا جس پر اسپیکر نے…

پگڑیوں کو فٹبال بنانے کا کہہ کر کیا پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکایا جارہا ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ پگڑیوں کو فٹبال بنانے کا کہہ کر کیا ہمیں دھمکایا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں…

میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دبئی لیکس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور جائز جائیداد کو غلط رنگ دیا گیا لیکن میں آج بھی اپنے قانونی پیسے سے پاکستان اور پاکستان سے باہر جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ہے۔…

علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بجلی  کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کو ڈیڈ لائن  دے دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے  کہ وفاقی حکومت  صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے آج رات تک شیڈول جاری کرے، اگر شیڈول جاری نہ…

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہونے، دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہوجائے اور فوج الیکشن سے دور رہے، ملک میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی کمزور اسمبلی ہے،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P