Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز ریکارڈ سازی دیکھنے میں آئی جب انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار حصص بازار میں 956 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرکے 76070 پوائنٹس کی […]

بات اب عمران خان کے قتل کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ، تحریک انصاف

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اب بات اب اسی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، یہ لوگ وزیراعظم کو نکالتے تھے اور لاتے تھے اس بار ان کی مرضی کے خلاف ہوا تو انہوں نے 9 مئی کا ڈرامہ کیا۔ یہ بات سیکرٹری […]

گلزار امام شمبے کی قومی دھارے میں شمولیت کا ایک سال مکمل، خصوصی سیمینار کا انعقاد

معروف سابقہ علیحدگی پسند گلزار امام شمبے کی قومی دھارے میں شمولیت کے ایک سال مکمل ہونے پر  بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مارخور آڈیٹوریئم میں ہونے والے خصوصی سیمینار کاعنوان ’’ بلوچستان میں امن و استحکام کی جانب سفر “ تھا […]

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہو گئی، متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم و […]

بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور

بلوچستان میں 11 ہزارغیر رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو رجسٹرڈ کر کے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ ایوان میں قرارداد رکن اسمبلی اصغر علی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت نے 29 ہزار رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کا خوش آئند […]

رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آج دادو، موہنجو داڑو ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 50، روہڑی، خیرپور 49، سبی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن، چھور، مٹھی، رحیم یار خان میں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ […]

روس: کرپشن کے الزام میں سینئر جنرل گرفتار

روس نے کرپشن کے الزام میں سینئر جنرل کو گرفتار کرلیا، یہ کسی اعلیٰ عہدے پر فائز فوجی شخصیت کی تیسری گرفتاری ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایک فوجی عدالت نے روس کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ وادیم […]

صوبوں کے اتفاق رائے کے ساتھ نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے ساتھ نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ اور شہریت کا […]

آرمی چیف کا جرمنی کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش، عسکری اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے، جرمن چیف آف ڈیفنس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمن مسلح افواج کے دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف نے جرمن فوج کے سربراہ […]

اسرائیلی خواتین فوجیوں کی حماس کے ہاتھوں گرفتاری کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری

 حماس کے 7 اکتوبر حملے کے دوران گرفتار کی جانے والی 5 اسرائیلی خواتین فوجیوں کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری کردی گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے اہل خانہ کے فورم نے فوٹیج جاری کی جسے اسرائیلی حکومت نے ایڈٹ کرنے کے بعد نشر کرنے کی اجازت دی۔ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P