آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان

بھارتی میڈیا کو ایشیا کپ کے حوالے سے کسی پل چین نہیں آرہا اور اب دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کل سے سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

کرکٹ کے دوسرے اہم امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ آئی سی سی ارکان ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی کریں گے، اجلاس 17 سے 20 جولائی تک شیڈول ہے۔

آئی سی سی میٹنگز میں پی سی بی کے سید سمیر احمد کے ساتھ محسن نقوی کی بھی شرکت متوقع ہے، بھارتی آفیشلز بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب، بھارتی میڈیا کئی دنوں سے ایشیا کپ کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور اب آئی سی سی اجلاس کا نیا شوشہ چھوڑا ہے۔

بی سی سی آئی حکام اور بھارتی میڈیا مل کر ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کو ناکام بنانے کے در پہ ہیں، وہ اجلاس اور ایشیا کپ دونوں کو ملتوی کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

چند دن پہلے بھارتی میڈیا نے ہی رپورٹ کیا تھا کہ ایشیا کپ پانچ ستمبر سے یواے ای میں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.