Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاک۔امریکا تجارتی معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار کی حد عبور کر گیا، جس کی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ اور پاکستان پر 19 فیصد کی شرح سے رعایتی ٹیرف عائد کرنا ہے۔…

ٹرمپ کی بھارت کے مقابلے میں پاکستان سے رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر عائد کردہ 25 فیصد محصولات کے مقابلے پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا، اس سے قبل پاکستان پر عائد محصولات کی شرح 29 فیصد تھی، نئے محصولات کا نفاذ 7 اگست سے ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی…

اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے: اے پی سی پرعطا تارڑ کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد سےسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے، زرمبادلہ کے…

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جس کے باعث سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک…

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے اسامہ بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستانی ریسلر اسامہ بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔ اسامہ بٹ نے قازقستان اور منگولیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان ماس ریسلنگ…

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 15 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ…

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ کوئٹہ: مون سون بارشوں سے 20افراد جاں بحق ہوئےہیں ، پی ڈٰی ایم اے کوئٹہ: 11بچے،5 خواتین اور،4 مرد جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں ، پی ڈٰی ایم اے کوئٹہ:مون سون بارشوں…

معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے : فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، معرکۂ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے…

لیجنڈز لیگ: بھارت کا شاہینوں کیخلاف کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل…

غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر جیسا ظلم کیا جا رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کامیاب دورہ امریکا کے دوران…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P