اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے: اے پی سی پرعطا تارڑ کا ردعمل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے: اے پی سی پرعطا تارڑ کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد سےسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.